ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں تیز رفتار بس اور رکشہ کی ٹکر سے خاتون اور بچی سمیت 3افراد زخمی

اڈپی میں تیز رفتار بس اور رکشہ کی ٹکر سے خاتون اور بچی سمیت 3افراد زخمی

Thu, 31 Aug 2017 10:22:59    S.O. News Service

اڈپی،30؍اگست (ایس او نیوز) شیری بیڈو کے مقام پر آدرش اسپتال سے واپس آنے والے مسافروں کے رکشہ کو تیز رفتارپرائیویٹ بس نے زوردار ٹکر ماری جس سے رکشہ الٹ گیا اور اس میں موجود ایک خاتون اور بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والوں کی شناخت آرتھی (42سال)اور اس کی بیٹی سونینا (10سال) اورمعمولی طور پر زخمی آٹو ڈرائیور سندیپ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اڈپی سے کنداپور کی طرف دوڑنے والی درگمبا بس نے آٹو رکشہ کو زبردست ٹکر ماری تھی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پرزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور نے بتایا کہ اس کی بس کا بریک فیل ہوگیا تھا، لیکن مقامی لوگوں نے اس کا معائنہ کیا تو ایسی کوئی بات نظر آئی بلکہ عوام اس بات پر مصر رہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے ہی رونما ہوا ہے۔چونکہ یہ ایک تنگ اور ون وے سڑک ہونے کی وجہ سے یہاں گاڑیاں احتیاط سے چلانا ضروری تھا مگر بس ڈرائیور نے بے پرواہی کا مظاہرہ کیا اور حادثہ کا سبب بن گیا۔اس کی وجہ سے کافی دیر تک اس روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کی اور کیس درج کرلیا۔


Share: